Introduction About Myself

Introduction About Myself
I am Entrepreneur, Internet Marketer, Online Businessman, Professional Writer, Enthusiast, and Mentor Working Online since 2013 making some Thousand Dollars from Internet. Until now I have realized this knowledge should be share with everyone and it's also need of time because of our unemployed youngsters. This is the best opportunity for those people who are not able to get jobs and also for those people who are suffering from low income in any field of life. It's time to teach others what I have learnt because personally I love to teach others that's why I have created this website to bring more intellectual minds in our Society and all around globe.

لوگوں کی دلچسپی اور ان کا ردِ عمل

!لیکن۔۔۔۔۔میں انٹرنیٹ سے پیسے کمانا چاہتا ہوں


Make Money Online Fraud

پاکستان میں اکثر لوگ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا تو چاہتے ہیں لیکن ان کے ساتھ جو اصل مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ ایسے لوگ صرف کمانا چاہتے ہیں لیکن کما نہیں پاتے کیونکہ وہ انٹرنیٹ پر اندھا دھند گوگل پر جاتے ہیں اور سرچ کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائے جائیں جس کے بعد انہیں ایک ایسی ویب سائٹ کا سامنا ہوتا ہے جہاں پر خوبصورت اشتہارات کے ساتھ یہ لکھا ہوتا ہے کہ ماہانہ 5 ہزار یا 10 ہزار ڈالرز گھر بیٹھے کمائیں صرف لنک کو  شئیر کریں اور پیسے آپ کی جیب میں؟

! واہ

ہے نا کتنے مزے کی بات کہ آپ کو صرف کرنا یہ ہے ایک لنک کو ویب سائٹ سے کاپی کرنا ہے اور پھر اسے انٹرنیٹ پر دھوم کے ساتھ شئیر کرتے جائیں اور ڈالرز سیدھے ویب سائٹ کے مالک کی جیب میں اس بات پر مجھے بہت ہنسی آتی ہے کہ ہماری عوام کتنی معصوم ہے یہ بھی نہیں سوچتے کہ ایسی کونسی کمپنی ہے جو صرف بچوں والا کام کرنے کے ہمیں ہزاورں ڈالرز دے دیگی وہ بھی ہر ماہ حد ہو گئی!

 خواتین و حضرات ایسے جعل سازی کے کام سے بچیں اور اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں کیونکہ وقت ہی پیسہ ہے آپ اگر اپنے وقت کا صحیح استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنی محنت کا پھل بھی ملتا ہے۔


دلچسپی اور بے انتہا تجسس


دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کافی خواتین و حضرات انٹرنیٹ سے پیسے نہیں کمانا چاہتے وہ صرف اس بات کا تجسس اپنے اندر رکھتے ہیں اور انکی دلچسپی صرف اسی حد تک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ آن لائن بزنس میں کامیاب نہیں ہو پاتے اگر آپ سنجیدہ ہے تو آپ کو اس کیلئے کچھ کرنا بھی ہوگا صرف یہ جان لینا کہ ہاں ایسا 
بھی ہوتا ہے یا ہو سکتا ہے کافی نہیں۔


ڈرے اورسہمے ہوئے لوگ

اب کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شائد پہلے اسی چکر میں اپنے ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے دو نمبر لوگوں پر  برباد کر چکے ہیں لیکن انہیں کوئی سیدھی راہ بتانے والا نہیں ملا صرف ٹھگ ملے ہیں۔ ایسے لوگوں کا پالا انٹرنیٹ پر  کمائی کرنے کے حوالے سے صرف  لوٹ مار کرنے والوں سے ہی پڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب کسی اور پر اعتبار کرکے اپنا پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہتے۔



سنجیدہ لوگ

جو لوگ کام کرنا چاہتے ہیں اور واقعی زندگی میں کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں وہ جب اپنے کسی بھائی بہن یا دوست سے مشورہ کرتے ہیں انہیں آخر میں یہی سننے کو ملتا ہے نہ کرنا دھوکا ہے وقت ضائع کرو گے اور پتا نہیں کیا  کیا؟نیز انہیں ایسی تمام باتیں سنا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ مایوس ہو کر اس کام کو کرنے کی کوشش نہیں کر پاتے۔


کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ آپ زندگی میں آگے بڑھو اور کچھ نیا کرو اس وقت آپکو میری یہ بات شائد بری لگے گی لیکن چند سالوں بعد آپ کو یہ حقیقت لگے گی یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔

No comments:

Post a Comment