انٹرنیٹ سے کمائی؟
آپ نے اکثر سنا ہو گا یا پھر یوٹیوب ،گوگل وغیرہ پر سرچ
کرکے دیکھا ہوگا کہ آج کل بہت سارے لوگ گھر بیٹھے ہزاروں ڈالرزصرف انٹرنیٹ سے کما
رہے ہیں؟ کیا یہ سچ ہے ایسا بھی ہوتا ہے؟ بالکل اس میں کوئی شک نہیں
ایسا ہی ہے۔ میں خود
یہی کام کر رہا ہوں اور میں کوئی نوکری وغیرہ نہیں
کرتا۔
میں نے انٹرنیٹ پر بزنس کرنے کا خواب کالج لائف سے ہی
دیکھنا شروع کر دیا تھا سال 2013 میرا اس شعبے میں پہلا قدم تھا جس وقت مجھے اس
کام کی تھوڑی بہت صحیح معلومات بہت دیر کی ریسرچ کرنے کے بعد ملی کیونکہ میں اسے
اپنا کیرئیر بنانا چاہتا تھا اور لیپ ٹاپ لائف سٹائل کیلئے بہت جنونی تھا۔ انٹرنیٹ
کی دنیامیں ہر شخص اسی تلاش میں رہتا ہے کہ وہ اس سے کو ئی فائدہ حاصل کر
سکے لیکن بدقسمتی سے میرے پیارے پاکستانی بہن بھائی بڑی خوشی سے انٹرنیٹ پر فراڈ
کرنے والے لوگوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اور اپنا پیسہ اور وقت دونوں
برباد کر لیتے ہیں۔
سب سے عام کام جو اناڑی لوگ انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کیلئے شروع
کرتے ہیں ان میں کسی بھی جعلی ویب سائٹ پر جا کر وہاں اکاؤنٹ بنانا پھر انکے
لنکس کاپی کرکے پورے سوشل میڈیا پر بھرمار کردینا کیونکہ کافی لوگ رات و رات
امیر ہونا چاہتے ہیں اس لیے وہ اپنا وقت ایسے فضول کاموں میں لگا کر سمجھتے ہیں کہ
انہیں صرف ایک لنک شئیر کرنے پر 5 ہزار ڈالرز ہر مہینے ملنے لگ جائیں گے اب یہاں
پر ایک عقل مند انسان کی سوچ کیا ہو سکتی ہے؟ کہ کوئی کمپنی آپ کو صرف بچوں
والاکام کرنے پر پانچ ہزار امریکی ڈالرزوہ بھی ہر ماہ ادا کریگی ہے نا بےوقوفوں
والی بات؟
انٹرنیٹ کا بزنس بھی ہماری حقیقی زندگی جیسا ہی ہے یہاں بھی آپ کو
کسٹمرز کی ضرورت ہے یہاں بھی آپ کو گاہک کو کچھ دینا ہوگا جس کے بدلے وہ آپکو کچھ
دےگا میرا یہ مشن ہے کہ میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو ایسے فراڈ اور دھوکا دہی
کرنے والے لوگوں کے چنگل سے باہر نکالوں اگر آپ اس کام کیلئے سنجیدہ ہیں اور واقعی
اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیر مت کریں ابھی مجھ سے رابطہ
کریں اور ایک ماہ
کا آن لائن بزنس کورس کرنے کے بعد اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں۔
No comments:
Post a Comment