Introduction About Myself

Introduction About Myself
I am Entrepreneur, Internet Marketer, Online Businessman, Professional Writer, Enthusiast, and Mentor Working Online since 2013 making some Thousand Dollars from Internet. Until now I have realized this knowledge should be share with everyone and it's also need of time because of our unemployed youngsters. This is the best opportunity for those people who are not able to get jobs and also for those people who are suffering from low income in any field of life. It's time to teach others what I have learnt because personally I love to teach others that's why I have created this website to bring more intellectual minds in our Society and all around globe.

Make Money Online in Pakistan in Urdu انٹرنیٹ سے پیسے کمائیں انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا

انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا صحیح  طریقہ کیا ہے؟  انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں؟؟

رمضان المبارک پاکستان
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے پاک نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے 

!اسلام و علیکم

میرا نام سلمان معظم   ہے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھتا ہوں۔ امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے آج مجھے اپنی ویب سائٹ آن لائن بزنس ڈو کا یکم رمضان المبارک کو افتتاح کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے یہ  میری خواہش تھی جو اللہ تعالیٰ نے پوری فرما دی ہے۔ الحمداللہ، میری طرف سے تمام مُسلم اُمت کو رمضان مبارک ہو اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کا احترام کرنے کی اور اس مہمان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ یا اللہ اس نیک کام میں میری مدد فرما  آمین ثمہ آمین۔

 دوستو جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ پاکستان میں اس وقت کتنے لوگ بیروزگار پھررہے ہیں کیونکہ ہماری حکومت کے پاس اتنی نوکریاں نہیں ہیں جتنے لوگ پڑھ لکھ کر نوکری کرنا چاہتے ہیں اور اگر ہیں بھی تو وہ سفارشی کھاتے میں چلی جاتی ہیں۔ میرا اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد آپ سب لوگوں کو انٹرنیٹ سے پیسے کمانے اور انٹرنیٹ کو اپنا روزگار بنانے کی آن لائن ٹرنینگ دینا ہے  اور ایسے  برے لوگوں کے چنگل سے بچا کر اصل کام کی طرف رہنمائی کرنا ہے جو لوگوں کو انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے چکر میں صرف لوٹ رہے ہیں  اس کے علاوہ ہر پڑھے لکھے تعلیم یا فتہ نوجوان کیلئے روزگار کے اسباب پیدا کرنا ہے۔



انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے درست طریقے آن لائن بزنس ڈو ڈاٹ کام

 ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا چاہتے ہیں اور اسی کام کو سیکھنے کیلئے وہ اپنے لاکھوں روپے دو نمبر لوگوں پر برباد کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ملک کے بیروزگار طبقے کیلئے آن لائن بزنس ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ٹریننگ آپ کو آن لائن ہی دی جائے گی۔ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا کوئی خواب نہیں حقیقت ہے اور کوئی بھی شخص جو اس شعبے میں دلچسپی رکھتا ہے وہ درست رہنمائی اور اپنا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر انٹرنیٹ پر کاروبار شروع کرسکتا ہے۔

   
انٹرنیٹ سے پیسے کمانا اتنا آسان نہیں جتنا آپ نے لوگوں سے سن رکھا ہو گا کہ لنکس شئیر کرو یا پھر کوئی ایپلیکشن انسٹال کر لو یا صرف اشتہارات پر کلک کرو تو آپ کو ماہانہ ہزاروں ڈالرز ملنا شروع ہو جائیں گے بالکل نہیں انٹرنیٹ پر کاروبار کرنے کیلئے بھی محنت درکار ہوتی ہے آپ کو وقت دینا پڑتا ہے اور صبر بھی کرنا پڑتا ہے کوئی بھی بزنس ہو اس میں فائدہ اور نقصان بھی ہوتا ہے یہاں بھی بالکل ایسا ہی ہے آپ کو فائدہ بھی ہوتا ہے تو نقصان بھی ہو سکتا ہے یہ بالکل ہماری زندگی کے کاروبار کی طرح ہے اتار چڑھاؤ ہر بزنس کا حصہ ہوتا ہے


اور یہ ہونا بھی چاہیے کیونکہ جس کاروبار میں آپ کو صرف نفع ہی نفع ہو رہا ہے وہ حلال کاروبار نہیں ہوتا اس میں سود کا عنصر شامل ہوتا ہے۔ جو بزنس میں آپ سب کو سکھاؤں گا انشاءاللہ اس میں آپ کو محنت تو کرنی ہوگی لیکن کوئی ٹائم مقرر نہیں ہے آپ جب چاہیں کام کر سکتے ہیں اور جس دن آرام فرمانا چاہیں آرام بھی کرسکتے ہیں غرض کہ یہ کسی بھی نوکری سے ہزار درجے بہتر ہے جہاں آپ کو وقت کی پابندی بھی کرنا پڑتی ہے اور روز آنے جانے کا خرچ لوگوں کی باتیں وغیرہ سننا پڑتی ہیں۔
    

میں کون ہوں اور کیوں لوگوں کو یہ کام سیکھانا چاہتا ہوں اس کی مکمل تفصیل آپ ویب سائٹ کے پیج میرے متعلق میں پڑھ سکتے ہیں۔

!ملتے ہیں  انشااللہء اگلی پوسٹ میں تب تک کیلئے اللہ حافط

No comments:

Post a Comment